Friday, March 29, 2024

مسجد الحرام میں افطار کرانے کے خواہاں افراد کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

مسجد الحرام میں افطار کرانے کے خواہاں افراد کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
March 16, 2021

مکہ (92 نیوز) مسجد الحرام میں افطار کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لئے خوشخبری ہے، سعودی حکام نے رمضان المبارک میں افطار کیلئے پرمٹ جاری کرنے کیلئے رجسٹریشن شروع کردی۔

خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک قریب آتے ہی مکہ مکرمہ کے حکام نے شہریوں کوخوشخبری سُنا دی۔ مسجد الحرام میں افطار کرانے کے خواہاں افراد کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو ماہ رمضان میں مسجدالحرام میں افطارکرانے کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ پرمٹ لینے کیلئے رجسٹریشن کرالیں۔

پرمٹ حاصل کرنے والے مسجد الحرام، اس کے صحن اور قرب و جوار میں افطار کا اہتمام کرسکیں گے، حکام کے مطابق افطار پرمٹ کے حصول کیلئے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد الحرام میں جہاں عبادات کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں وہیں افطار اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔