Friday, March 29, 2024

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح 10 رکعت تک محدود

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح 10 رکعت تک محدود
April 12, 2021

مکہ (92 نیوز) برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ، رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کی اجازت دیتے ہوئے 10 رکعت تک محدود کر دیا گیا، جبکہ دونوں مقدس مساجد میں نماز تراویح کے لئے اماموں کی فہرست بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔

حجاز مقدس میں ماہ مقدس کا آغاز ہوگیا، رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ آگیا۔ مغفرت کی رات آگئی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو 10 رکعت تک محدود کر دیا گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس ضمن میں فرمان جاری کردیا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے پہلے بھی گائیڈ لائنز جاری کی جا چکی ہیں جس کے مطابق افطاری کے دوران کھانے پینے کی اشیاء دوسروں کو نہیں دی جا سکتیں۔

مسجد الحرام کی دوسری منزل سے طواف کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف ملتوی رہے گا۔

سعودی عرب میں وزیر اسلامی امور و دعوت ورہنمائی عبداللطیف آل الشیخ کے مطابق سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح ہوگی۔ عشا کی نماز اور تراویح کا کل دورانیہ 30  منٹ کا ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے رابطہ مرکز کے مطابق مسجد الحرام میں ایک دن کی تمام نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کرایا جاسکتا ہے البتہ ایک ہی وقت میں ایک دن سے زیادہ نمازوں کی بکنگ نہیں ہوسکتی۔

مسجد حرم الحرام کے لئے، حرمین شریفین کے امور کے سربراہ عبدالرحمن السدیس سمیت بندر بن عبدالعزیز سعود بن ابراہیم، عبداللہ بن عواد، یاسر بن راشد، عامر بن احمد، یاسر بن راشد، شامل ہیں جبکہ مسجد نبویؐ میں احمد بن طالب، خالد بن سلیمان، عبدالمحسن بن محمد قاسم، عبداللہ بن عبدالرحمن، احمد بن علی، صلاح بن محمد البدیر نماز تراویح کی امامت کروائیں گے۔