Saturday, May 11, 2024

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات
May 13, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عید الفطر کی نماز ادا کردی گئی۔ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ہزراوں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی۔

 ماہ رمضان رخصت ہوا اور مسلمان عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔

خادم الحرمین الشریفین نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی، مسجد الحرام میں شیخ صالح الحمید نماز عید پڑھائی۔ مسجد نبوی ﷺ میں شیخ احمد طالب حمید نے امامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

لاکھوں مسلمان اللہ کے حضور سر بسجود ہوئے، اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کورونا وائرس سے نجات کے لئے اللہ کے خصور گڑگڑا کر التجائیں کی گئیں۔

بیت اللہ شریف میں ہزاروں خوش نصیب مسلمانوں نے نماز ادا کی۔۔حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

مسجد نبوی ﷺمیں نمازعید کا عظیم الشان اور روح پرور اجتماع منعقد ہوااورایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مسلمانوں نے عید الفطرکی نماز ادا کی۔