Saturday, April 20, 2024

مسجد آیا صوفیہ میں 86 سال بعد پہلی نماز جمعہ آج ادا کی جائے گی

مسجد آیا صوفیہ میں 86 سال بعد پہلی نماز جمعہ آج ادا کی جائے گی
July 24, 2020
 استنبول (92 نیوز) مسجد آیا صوفیہ میں 86 سال بعد پہلی نماز جمعہ آج ادا کی جائے گی۔ تاریخی عمارت کی دوبارہ مسجد میں تبدیلی کے بعد پہلی نماز جمعہ میں ترک صدر بھی شریک ہوں گے۔ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں تاریخی آیا صوفیا مسجد کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترکی کی تاریخی اور ثقافتی علامت آیہ صوفیہ مسجد میں کئی دہائیوں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان  بھی تاریخی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔آیہ صوفیہ میں نماز اور اذان کیلئے تین امام اور پانچ مؤذن مقرر کیے گئے ہیں۔نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پر خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ نماز جمعہ میں شرکت کے لیے صدر اردوان کی طرف سے 500 افراد کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں وزرا اور اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔ مقامی لوگ پارک کے احاطے میں نماز کی ادائیگی کریں گے۔ آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد ترکی پہنچی ہے۔