Sunday, May 19, 2024

مستونگ، نواب غوث بخش میموریل اسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا

مستونگ، نواب غوث بخش میموریل اسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا
August 16, 2020
مستونگ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قائم نواب غوث بخش میموریل اسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اسپتال میں قریبی پانچ اضلاع سے مریض علاج کیلئے آتے ہیں لوگوں کا رش بڑھ جانے سے اسپتال انتظامیہ کو علاج و معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر قائم شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ جہاں قلات، خضدار، خاران، نوشکی، سوراب سمیت دیگر اضلاع سے مریض علاج کے غرض سے آتے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لوگوں کا رش بڑھ جانے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے، اسپتال میں ٹرامہ سینٹر، او پی ڈی اور دیگر شعبوں کے لئے نئی عمارتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ اسپتال کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔ اسپتال میں علاج کے غرض سے آنے والے مریض کہتے ہیں کہ صوبے کے دراز علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنا کسی رحمت سے کم نہیں۔ اسپتال میں تعینات گائنا کالوجسٹ کے مطابق بلوچستان کے ہر ضلع میں اس طرز کے اسپتال قائم کئے جائیں تو دوران زچگی خواتین کی شرح اموات میں کمی ہو سکتی ہے۔