Monday, September 16, 2024

مستونگ: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک

مستونگ: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک
January 30, 2016
مستونگ (نائنٹی ٹو نیوز) بلوچستان کےضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ کر دیا۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔ مستونگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز کی ٹیم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی طرف بڑھ رہی تھی کہ دہشت گردوں نے فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔