Friday, April 26, 2024

مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کو سپرد خاک کردیا گیا

مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کو سپرد خاک کردیا گیا
July 14, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،اسلم رئیسانی ،لشکری رئیسانی ، کمانڈرن سدرن کمانڈ سمیت سیاسی رہنما اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ موسی اسٹیڈیم کینٹ میں ادا کی گئی۔ جبکہ بڑے دھماکہ کے پہلے روز مستونگ بلوچستان سمیت پورے ملک میں فضا سوگوار رہی۔ سراج رئیسانی سمیت ایک سو اٹھائیس افراد شہید ہوئے۔ ہر آنکھ اشکبار رہی۔ مستونگ میں دکانیں ،بازار اور دفاتر بند ہیں۔ دھماکے کے زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔ مستونگ سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر اتوار  کو پورے ملک میں سوگ منایا جائے گا۔ سوگ کا اعلان نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے تین روز اور بلوچستان حکومت نے دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔۔ ادھر لیویز حکام کے مطابق مستونگ خود کش حملے کا مقدمہ نائب تحصیلدار مستونگ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ، قتل ، اور اقدام قتل کی دفعات کی شامل کی گئی ہیں۔