Friday, April 26, 2024

مستونگ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 14 افراد سپرد خاک

مستونگ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 14 افراد سپرد خاک
April 17, 2019

 مستونگ (92 نیوز) مستونگ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 14 افراد کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 مستونگ حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نمازجنازہ سپرہائی وے محمدی گوٹھ  کے میدان میں ادا کی گئ۔ نمازجنازہ میں سیاسی سماجی تنظمیوں کے رہنماوں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

 ایک ہی خاندان کے 14افراد کے جنازے اٹھے تو فضا ء سوگوار ہو گئی۔ وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کو ایسے سانحہ کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔

 مستونگ میں گذشتہ روز مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ حادثے میں دو بچوں اور چار خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔