Tuesday, April 16, 2024

مستونگ : تیز رفتار ٹرک نے 13روزہ داروں کو ابدی نیند سلادیا

مستونگ : تیز رفتار ٹرک نے 13روزہ داروں کو ابدی نیند سلادیا
June 25, 2015
مستونگ(92نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں تیز رفتار ٹرک نے 13روزے داروں کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ خاتون سمیت7زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پیش آیا جہاں منگوچر سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مسافر ویگن میں موجود 12افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے،جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ سول ہسپتال مستونگ میں دیگر سات زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔ قیامت خیز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کے لواحقین ہسپتال پہنچے جہاں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔