Wednesday, May 15, 2024

مستقل معذوری سے بچانے کیلئے بچوں کو ویکسی نیشن ضرور کرائیں ، طبی ماہرین

مستقل معذوری سے بچانے کیلئے بچوں کو ویکسی نیشن ضرور کرائیں ، طبی ماہرین
October 3, 2020

ملتان ( 92 نیوز) پاکستان میں گزشتہ چار دہائیوں سے پولیو، ٹی بی، تشنج، خناق اور خسرہ سمیت متعدد بیماریوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ، تاہم تمام تر کاوشوں کے باوجود ان موذی امراض کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بچوں  کو پولیو اور دوسری بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی ضروری ہے۔

خوراک کی کمی، پسماندہ علاقوں میں مناسب آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ٹی بی، خسرہ، پولیو ، خناق اور گردن توڑ بخار کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، طبی ماہرین کے مطابق  بچوں کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروانا چاہیئے ۔

دنیا میں ہر سال ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچے ایسے امراض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں  ،  دنیا کی ایک بڑی آبادی کم علمی کے باعث ویکیسی نیشن سے کتراتی ہے ۔ جس کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

طبی ماہرین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے ویکسی نیشن لازمی کروائیں ۔