Friday, April 26, 2024

مستقل غیر حاضررہنے والے تین ڈاکٹرنوکری سے برخاست

مستقل غیر حاضررہنے والے تین ڈاکٹرنوکری سے برخاست
December 28, 2015
کراچی(92نیوز)محکمہ صحت سندھ نے  مستقل غیر حاضر رہنے والے تین ڈاکٹروں کو نوکری سے برخاست کردیا ۔ بیس ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب ڈہر نے طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹر سید علی ظہیر ،ارشد حسین اور ڈاکٹر افشاں کو نوکری سے برخاست کردیا ۔ تینوں ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر برخاست کیا گیا ۔ کارروائی میں بیس مزید ڈاکٹروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے فائنل شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے فائنل نوٹسسز ریٹا کماری، محمد رفیق ، غلام مرتضی ، عائشہ ، شیریں محمد ظفر ہدایت اللہ کیریو،صادق علی ، گوہر فاطمہ ، فرحت جمیل ، شہلا یاسمین ، ریحانہ شائستہ،تنزیل واجد ، سنیل کمار ، مظہر الحق ، سنتوش کمار، سید ممنون اختر ، توقیر حسین مغل ، فرحت ذوالفقار اور فوزیہ ناریجو شامل ہیں شوکاز نوٹس  دیئے جانے والے ڈاکٹروں کو چودہ دن کے اندر جواب دینا ہوگا ۔ دوسری صورت میں طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے بیس ڈاکٹروں کو بھی نوکری سے برخاست کردیا جائے گا .