Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
November 20, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اسکولوں میں زیر تعلیم مستقبل کے معمار ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ وہ علم حاصل کر کے ترقی یافتہ قوم بنیں گے اور دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔
قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے طلبا آج بچوں کے عالمی دن پر بھی اس لگن سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں کہ پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمات کریں گے۔ ہر کوئی مستقبل کے لیے خاص مقصد رکھے ہوئے ہے۔ کوئی ڈاکٹر بن کر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو کوئی فوجی جوان بند کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کا خواہشمند ہے۔
ان چھوٹے بچوں نے آنکھوں میں بڑے بڑے خواب سجا رکھے ہیں جو ہاتھوں میں پکڑی ہوئی کتابوں کے ذریعے علم کی شمع روشن کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ مستقبل میں وہ دشمن کے سامنے چٹان کی مانند ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں میں جذبے کی کمی نہیں۔ نظام تعلیم مزید بہتر ہو جائے تو خوابوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر طلبا اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر جوش ہیں۔
مستقبل کے یہ معمار پر عزم ہیں کہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔