Friday, May 3, 2024

مستقبل میں ایران کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان

مستقبل میں ایران کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان
April 22, 2019

تہران ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تہران میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایران کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب مین کہا کہ خطے میں باہمی تجارت معاشی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے ، پاکستان اپنے تجارتی حجم کو بڑھانے کی کوشش کررہاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،ایران اور بھارت میں تجارت کاحجم بہت کم ہے ، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔