Friday, May 17, 2024

مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریزکی توقع نہیں،چیئرمین پی سی بی

مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریزکی توقع نہیں،چیئرمین پی سی بی
September 13, 2020

لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز متوقع  نہیں، سیاسی معاملات کے نارمل ہونے تک پاک بھارت باہمی سیریز نہیں ہوسکتی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے  دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ  مستقبل قریب مین پاک بھارت سیریز متوقع  نہیں،ماضی  میں کئی بارسیریزسےمتعلق بھارت سےبات ہوئی،اب معاملہ اسکے کورٹ میں ہے۔

چیئر مین پی سی بی نے کہاپاک بھارت سیاسی صورتحال معمول پرآنےپرہی کرکٹ کی بحالی پربات ہوگی ، دونوں بورڈزمیں سیریزسےمتعلق بات چیت شروع نہیں ہورہی۔

احسان مانی نے کہا بھارتی کرکٹ  بورڈ کے صدرساروگنگولی سےپاکستانی کرکٹرزکےآئی پی ایل میں جانےکی درخواست نہیں کروں گا ،بھارت کوپہلےباہمی سیاسی معاملات حل کرنےہیں ہم پھر بات کریں  گے۔

چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا بھارت کےساتھ ٹی 20لیگ شروع کرنےکا بھی کوئی ارادہ نہیں، گزشتہ آٹھ  برسوں کے دوران  پاکستانی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے تعلقات  اچھے نہیں رہے  ،آئی سی سی کو بھارتی کرکٹ بورڈز کے معاملات میں  حکومتی مداخلت کا نوٹس لینا چاہیے۔