Sunday, September 8, 2024

مساجد میں عبادت کی اجازت اعلامیے کی شرائط سے مشروط ہے، فیاض چوہان

مساجد میں عبادت کی اجازت اعلامیے کی شرائط  سے مشروط ہے، فیاض چوہان
April 25, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعلات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں مساجد میں عبادت کی اجازت اعلامیے کی شرائط کی پابندی سے مشروط ہے۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں عبادت کے دوران حکومت کی ہدایات پر عمل کیجئے، مساجد کی کمیٹیاں احتیاطی تدابیر کی پابندی یقینی بنائیں گی۔ پابندی کی خلاف ورزی پر حکومت شرائط پر نظر ثانی کا اختیار رکھتی ہے۔