Friday, May 17, 2024

مساج سنٹرز کی آڑمیں چلنے والے بدکاری کے اڈوں سے گرفتار 42مردوخواتین کوآج مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیاجائیگا

 مساج سنٹرز کی آڑمیں چلنے والے بدکاری کے اڈوں سے گرفتار 42مردوخواتین کوآج مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیاجائیگا
July 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بدکاری کے اڈوں اور مساج سینٹروں سے گرفتار 42 مردو خواتین کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا عدالت پیش کرنے سے قبل گرفتار خواتین کا ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وزیر داخلہ کی خصوصی  ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے بدکاری کے اڈوں اور مساج سنیٹروں پر چھاپے مارے تھے ڈی آئی جی سیکیورٹی سلطان اعظم تیموری کی نگرانی میں آپریشن میں پولیس کے 100 کمانڈوز نے بھی حصہ لیا دوران آپریشن  10 غیر ملکی خواتین اور 4 ہیجڑوں اور خواتین کا دھندہ کرنے والے 28  افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ہونے والی غیر ملکی خواتین کا تعلق نائیجریا ،چائینہ ،کر دستان ،آذر بئیجان ،سکبستان اور ترکمانستان سے ہے گرفتار ہونے والوں میں 20 سال سے بدکاری کا دھندہ کرنے والی آذر بئیجان کی نائکہ مصری خانم بھی شامل ہے  ایف ایٹ میں چلنے والے مساج سینٹر کے مالک چینی باشندے کوبھی گرفتار کر لیا گیاہے۔