Thursday, March 28, 2024

مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو اور اصلاحات اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق

مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو اور اصلاحات اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق
April 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی تنظیم نواوراصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، کمیشن ماضی میں مخصوص شخصیات کو تحفظ دیتا رہا۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کمیشن کےخلاف 27 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، وزیراعظم نےعزم کو دہرایا عوام کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننےدینگے۔ علاوہ وازیں انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس عوام کو ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے وزیراعظم کےعزم کا واضح اظہار ہے۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ اقدام کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔