Thursday, May 9, 2024

مسابقتی کمیشن کا فلور ملز ایسوی ایشن کے لاہور دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ ضبط

مسابقتی کمیشن کا فلور ملز ایسوی ایشن کے لاہور دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ  ضبط
February 11, 2020
لاہور (92 نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے لاہورمیں دفتر پر چھاپہ مارا، ایسوسی ایشن کا اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن پر ملی بھگت سے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کا الزام ہے۔ کمپیوٹرز سمیت اہم فائلیں اور اجلاسوں کی کارروائی بھی قبضے میں لے لی گئی، فلور ملز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس کی کلپنگ سمیت ٹیلی فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ ادھر مرکزی فلور ملز ایسوسی ایشن نے دفتر پر چھاپے کی تردید کردی، مرکزی رہنماء فلورملز ایسوسی ایشن سید عاصم رضا کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی جانب سے لاہور کے دفتر پر چھاپہ کی خبردرست نہیں۔