Tuesday, May 21, 2024

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چینی کی قیمت مقرر کرنے کے اقدام کی مخالفت

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چینی کی قیمت مقرر کرنے کے اقدام کی مخالفت
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے اقدام کی مخالفت کر دی چینی کی قیمت مقرر کرنے کو مارکیٹ کے لیے نقصان دہ قرار دیدیا۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے اقدام کی مخالفت کردی، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اقدام مارکیٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔

مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنے پر پالیسی نوٹ حکومت کو ارسال کردیا اور شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارش کردی، مسابقتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مارکیٹ میں مختلف قوتوں کو آپس میں مسابقت کے ذریعے قیمت مقر کرنا ہوتی ہے۔

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت لاگت سے کم یا بہت زیادہ مقرر کرنے سے مارکیٹ کا نقصان ہوتا ہے۔اس سے صارفین کے حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں۔ پنجاب کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کرنا تمام عوامل کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔