Saturday, May 4, 2024

مسائل پر احتجاج ، فکس اٹ کے کارکنوں اور جیالوں میں تصادم

مسائل پر احتجاج ، فکس اٹ کے کارکنوں اور جیالوں میں تصادم
July 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) فکس اٹ نے  کراچی کے مسائل پر تین تلوار پر احتجاج کیا تو  جیالوں کی بڑی تعداد  پہنچ گئی ،  دو طرفہ نعرے بازی کے بعد  کارکنوں میں تصادم ہو گیا جس پر  لاٹھیاں چل گئیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جب کہ  متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے  فکس اٹ نے احتجاج کیا ، کارکن تین تلوار پر وزیر بلدیات کے دفتر کے باہر پہنچے اور خوب نعرے بازی کی ۔ اطلاع ملنے پر جیالے بھی تین تلوار پہنچ گئے جہاں ان کا  فکس اٹ کارکنوں سے سامنا ہوا جس کے بعد فریقین میں  تکرار کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی، تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ https://www.youtube.com/watch?v=zKvkLBjruHw پولیس نے  مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا تو  کارکنوں کی دوڑیں لگ گئیں ۔  فکس اٹ کے متعدد کارکن حراست میں لیکر  تھانے منتقل کر دیے گئے ۔ ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق تصادم میں دونوں جانب کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر فکس اٹ کے بانی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کہتے ہیں سندھ حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت پرامن کارکنوں پر حملہ کروایا ۔  قانونی کارروائی کریں گے ۔ ادھر  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے الزام مسترد کردیا۔