Monday, September 16, 2024

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تمام تجارتی ،سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں : آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تمام تجارتی ،سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں : آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ
July 29, 2016
اسلام آباد(92نیوز)جماعت اسلامی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے مسئلہ کشمیرکے حل تک بھارت سے تمام تجارتی، سفارتی تعلقات ختم اور اوآئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا اورکہا کہ بھارت سے دوستی کا معیارکشمیر ہونا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں  جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس  ہوئی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلہ کشمیر میں کشمیریوں نے اپنے خون سے جان ڈالی ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیئے آزادی کے لیے بندوق اٹهانے والے کو دہشتگرد نہیں کہہ سکتے۔ امیرجماعت اسلامی مولانا سراج الحق کہتے ہیں کہ  بھارت سے مذاکرات کشمیر پر مذاکرات سے مشروط کیے جائیں. وفاقی حکومت علی گیلانی کے 4 نکاتی مطالبات پورے کرے.اقوام متحدہ کشمیر کے معاملہ میں گونگا کاکردار ادا کر رہا ہے۔ کانفرنس  میں چوہدری شجاعت حسین ، شیخ رشید ، افتخار چوہدری، نعیم الحق، جاوید ہاشمی اوردیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔ مقررین  کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقریروں سے حل نہیں ہو گا، مذاکرات سے پہلے بولڈ فیصلہ کر کے جانا چاہیئے۔