Friday, May 17, 2024

مسئلہ کشمیر کوئی حل کرا سکتا ہے تو وہ امریکا ہے، وزیراعظم عمران خان

مسئلہ کشمیر کوئی حل کرا سکتا ہے تو وہ امریکا ہے، وزیراعظم عمران خان
September 14, 2019
اسلا م آباد( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے روسی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ کشمیر حل کرا سکتا ہے تو وہ امریکا ہے۔ روس، چین ، برطانیہ، فرانس ،جرمنی بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ قابو سے باہر نکلا تو دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ کوئی عقلمند شخص ایٹمی جنگ کی بات نہیں کر سکتا، بھارت کشمیر پر دنیا کی توجہ نہیں چاہتا۔ وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ صدر ٹرمپ کو ادراک نہیں ہے کہ بھارت انہیں مسئلہ کشمیرپرثالثی سے روک نہیں سکتا۔ روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی پنگ طاقتور ترین شخصیات ہیں۔ روس،چین،برطانیہ اور جرمنی کا مسئلہ کشمیر میں کردار اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کشمیر کی صورتحال دنیا کے سامنے نہ آئے، عالمی برادری نے توجہ دی تو بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو جائے گا  امریکا تنازع کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہئے لیکن لوگ ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 30 سال میں 70 ہزار سے ایک لاکھ افراد شہید ہو چکے ہیں۔