Friday, April 26, 2024

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے مطابق حل کرانیوالا نوبل امن انعام کا حقدار ہوگا،وزیراعظم

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے مطابق حل کرانیوالا نوبل امن انعام کا حقدار ہوگا،وزیراعظم
March 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوبل امن انعام کا حقدار وہ ہو گا جو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق  حل کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ خود کو نوبل پرائز کے لئے اہل نہیں سمجھتے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری  نے وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے  کے لئے قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی ۔ کپتان کے امن کےلیے چھکے پر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہو گیا،اخلاقی اقدار سے عاری انڈین میڈیا  نے  وزیراعظم عمران خان کے خلاف محاذ کھول لیا،بھارتی اینکرز زہر اگلنے  لگے۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ مرکوز ہونے کے خوف سے بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا،وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کشمیر پر بات ہندوستان کے معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے واویلا شروع کردیا۔ کشمیر کانام آتے ہی بھارتی حکمران،سیاستدان اور انڈین میڈیا بدحواس کیوں ہوجاتا ہے؟،عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ جب پاکستان باربار مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کر رہا ہے تو کیا وجہ ہے کہ  بھارت اس کا مثبت جواب نہیں دے رہا۔