Monday, May 13, 2024

مسئلہ کشمیر کا حل  کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق  ناگزیر ہے ، شاہ محمود

مسئلہ کشمیر کا حل  کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق  ناگزیر ہے ، شاہ محمود
January 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو بتادیا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیرہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پانچ ملکی دورے کےبعد وطن واپس لوٹ آئے ،  اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر ایران، سعودیہ، عمان، امریکا اور قطر کا دورہ کیا، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے ہم منصبوں سے تعمیری گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی، امن کا فروغ چاہتے ہیں،  پاکستان علاقائی امن و استحکام کے مقاصد کے ساتھ کھڑا ہے،  اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کیساتھ ملاقات میں تنازعہ جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھایا،  بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ پر عالمی برادری کی فوری توجہ پر زور دیا،  تنازع جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔