Thursday, March 28, 2024

اقوام متحدہ کشمیر ایشوپرکردارادا، امن مشن بھیجے، یورپی پارلیمنٹ

اقوام متحدہ کشمیر ایشوپرکردارادا، امن مشن بھیجے، یورپی پارلیمنٹ
September 18, 2019

برسلز (92 نیوز) یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پھر بحث چھڑ گئی ،مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس آرہی ہیں ،یورپی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کومداخلت کرنے اور کشمیر میں امن مشن بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے،کوئی خطے میں مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے تنازع کا پرامن حل نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال انتہائی نازک ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں، جوکچھ کشمیر میں ہورہا ہےاس پر دکھ ہوتا ہے ،، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں، بھارتی اقدامات نے پہلے سے خراب صورتحال کو مزید غیر مستحکم کردیا ہے۔

ممبران پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کشمیری عوام کیلئے اہم فورم ہے، بھارت سے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کیا جائے، کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، بھارتی فوج کو بغیر کسی نگرانی اوردائرہ کار کے قتل کا اختیار دیا گیا ہے، مودی حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا یہی درست طریقہ ہے، کشمیری عوام کو ہی ان کی تقدیر اور مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہئے۔