Saturday, April 27, 2024

مسئلہ کشمیر پر فضل الرحمان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، فردوس عاشق اعوان

مسئلہ کشمیر پر فضل الرحمان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ، فردوس عاشق اعوان
May 20, 2018
پیرس (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے مسئلہ کشمیر پر چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی مایوس کن قراردیتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی۔ تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگومیں فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر فضل الرحمان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے وہ اس عہدے کے اہل نہیں رہے۔ تقریب کے میزبان زاہد ہاشمی نے بھی مولانا فضل الرحمان  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب منہاج القرآن پیرس کی جانب سے بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں مقامی عہدیداران کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔