Thursday, March 28, 2024

مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں ، عمران خان

مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں ، عمران خان
September 25, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر  ترک صدر  رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں، اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  مقبوضہ جموں و  کشمیر میں 80لاکھ افراد محصور ہیں ،اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے پر رجب طیب اردوان  کا شکر گزار ہوں ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر  ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ترک صدر نے   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ  مسئلہ کشمیر 72سال سے حل طلب ہے، عالمی برادری اس پر توجہ دینے میں ناکام رہی ہے ، جنوبی ایشیا کے استحکام اور ترقی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ رجب طیب اردوان  کا کہنا تھابھارتی فوجیوں نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ، جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کیلئے آواز اٹھانے  اور اس کے حل کا مطالبہ کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔