Friday, April 19, 2024

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی واضح نشانی ہے، ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی واضح نشانی ہے، ملیحہ لودھی
September 13, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی واضح نشانی ہے۔ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔  مسئلہ کشمیر ، سلامتی کونسل ، قراردادوں ، عمل درآمد ، واضح ، نشانی ، ملیحہ لودھی اپنے خطاب میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا مقبوضہ کمشیر میں کرفیو دوسرے مہینے میں داخل ہو چکا ہے۔ سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں خون بہتے 70 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے جس میں 95 ہزار سے زائد کشمیری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ بھارت سے کرفیو ہٹانے اور مواصلاتی بلیک آوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کرے۔