Friday, March 29, 2024

مسئلہ کشمیر خطے میں فلیش پوائنٹ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

مسئلہ کشمیر خطے میں فلیش پوائنٹ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو
March 6, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر  خطے میں فلیش پوائنٹ ہے ، عالمی میڈیا پر مسئلہ اور بھارتی ریاستی مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے خواتین کی عصمت دری اورپیلٹ گنوں کا استعمال ہو گا  تو ردعمل بھی آئے گا، یہ میں نہیں کہہ رہا ، ان مظالم کا تذکرہ یواین ایچ سی آر رپورٹ میں بھی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگانےوالا بھارت اپنا گھر درست کرے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی جس کا پاکستان نے جواب دیا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ رہا کر کے امن  کیلئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا  اب بال بھارت کے کوٹ میں ہے وہ فیصلہ کرے کشیدگی ختم کرنے یا بڑھانی ہے، خطے میں کشیدگی امن کیلئے بہتر نہیں۔