Thursday, April 25, 2024

مسئلہ اختیارات کا نہیں صرف کرپشن کا ہے ، مصطفیٰ کمال

مسئلہ اختیارات کا نہیں صرف کرپشن کا ہے ، مصطفیٰ کمال
August 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ کردار اور کرپشن کا ہے۔ یہ کرپشن کررہے ہیں اسلئے کچرا نہیں اٹھ رہا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کا عہدہ واپس لینے پر مصطفیٰ کمال میئر کراچی پر خوب گرجے برسے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کچرے کی صفائی کا معاملہ اختیارات کا نہیں، کردار اور کرپشن کا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ سابق ناظم کراچی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کیلئے جان دینے کو بھی تیار ہیں، نیک نیتی سے وسیم اختر کو باس تسلیم کیا، وسیم اختر نے راز کھل جانے کے ڈر سے اپنا آرڈر واپس لیا۔ سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ اب تو کراچی والے سمجھ جائیں کہ تمھارا دشمن کون ہے جو خود کچھ نہیں کرنا چاہتا وہ مجھے کیا بریفنگ دے گا۔ مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیں۔