Thursday, May 2, 2024

مس یونیورس کا تاج واپس لیے جانے کے باوجود مس کولمبیا کا مثبت ردعمل

مس یونیورس کا تاج واپس لیے جانے کے باوجود مس کولمبیا کا مثبت ردعمل
December 23, 2015
بوگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا کی ریاڈنا گوٹیاریز نے عالمی مقابلہ حسن کے میزبان سٹیوو ہاروی کی غلطی سے چندلمحات کیلئے حسینہ عالم کا اعزاز حاصل ہونے کے تجربہ کو مثبت انداز میں لیا ہے اور کہا ہے کہ ہر واقعے کی کوئی وجہ ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مقابلہ حسن کے میزبان کی غلطی سے ریڈیانا گوٹیاریز کی بطور حسینہ عالم تاج پوشی بھی ہو گئی لیکن ریاڈنا گوٹیاریز کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ مقابلہ حسن کی انتظامیہ کو فوراً ہی غلطی کا احساس ہو گیا اور ریڈیاناسے تاج واپس لے کر فلپائنی حسینہ کو پہنا دیا جوریڈیانا کیلئے بڑا دھچکا تھا لیکن اس نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا اور اعزاز واپس ہونے پر کہا ہر کام کی کوئی وجہ ہوتی ہے لیکن وہ مس یونیورس کے مقابلے میں اپنے کردار پر مطمئن، خوش‘ پرسکون اور کولمبیا کے عوام کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر اسے سپورٹ کیااور سچ تو یہ ہے کہ اسے بھی اپنے ملک کے لوگ بہت عزیز ہیں۔ وہ تھوڑی دیر کیلئے مس یونیورس بنی تو بھی مس کولمبیا ہی تھی۔ اس نے کہا سابق مس یونیورس پاو¿لینا کولمبیا کا افتخار ہیں‘ اس نے کہا غلطی پر ہاروی اور حسینہ عالم کا مقابلہ کرانے والی تنظیم نے بھی اس سے معذرت کی ہے۔