Friday, April 19, 2024

مس یونیورس کا تاج مس فلپائن کے سر پر سج گیا

مس یونیورس کا تاج مس فلپائن کے سر پر سج گیا
December 21, 2015
بوگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا پر حسن کی بجلیاں گرانے والی دیوی پولینا ویگا کو مس یونیورس کا تاج پہنا یا گیا۔ خوب شور مچایا گیا لیکن پھرایک اعلان نے مس کولمبیا پر بجلیاں گر ادیں۔ تفصیلات کے مطابق مس یونیورس دو ہزار پندرہ کی تقریب جب اپنے عروج کو پہنچی تو پھر اعلان ہوا کہ کولمبیا کی دیوی پولینا ویگا دو ہزار پندرہ کی مس یونیورس ہوں گی۔ تاج پہنایا گیا۔ خوشی کا گیت گایا گیا لیکن پھر ہوا ایک اور اعلان۔ حسن کی بجلیاں گرانے والی مس کولمبیاپر بجلی گر گئی۔ کچھ دیر کی مس یونیورس پولینا ویگا نے تاج مس فلپائن کو تھما دیا۔ کیمرے کی آنکھ نے مس کولمبیا کے تاثرات کو قید کرلیا۔ پولینا ویگا کے دل پر کیا گزری یہ تو صرف وہی جانتا ہے جو دل پر چوٹ کھاتا ہے۔