Tuesday, April 23, 2024

مس کنڈکٹ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے افسران کی رپورٹ سپریم کورٹ کو مل گئی

مس کنڈکٹ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے افسران کی رپورٹ سپریم کورٹ کو مل گئی
November 17, 2017

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جرائم اور خلاف ضابطہ کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کا معاملہ کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مس کنڈکٹ اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سزا پانے والے افسران سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گریڈ 16 کے افسران جو اختیارات سے تجاوز کرنے اور جرائم میں ملوث ہونے پر جبری ریٹائرڈ کئے گئے ان میں انسپکٹر حمید اللہ نیازی، انسپکٹر ہمایوں احمد اور انسپکٹر حیات اللہ شامل ہیں جبکہ اختیارات کے نا جائز استعمال اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث گریڈ 15 اور اسکے نیچے کے افسران جنہیں جنری ریٹائرڈ کیا گیا ان کی فہرست طویل ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 19 پولیس افسران کو بر طرف بھی کیا گیا جن میں سب انسپکٹرز رانا خوشی محمد، انسپکٹر محمد ایاز کھیرو اور اے ایس آئی فخر اویس بھی شامل ہیں۔
آئی جی سندھ رپورٹ میں عدالت کو یقین دہانی بھی کرائی کے سزا کے معاملے میں کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا۔