Friday, April 26, 2024

مس ورلڈ دوہزارپندرہ کاتاج ہسپانوی حسینہ میریالالاگوناکے نام

مس ورلڈ دوہزارپندرہ کاتاج ہسپانوی حسینہ میریالالاگوناکے نام
December 19, 2015
سانیا(ویب ڈیسک)مس ورلڈدوہزارپندرہ کاتاج ہسپانوی حسینہ میریالالاگونانے سجالیا ،روسی حسینہ دوسرے اورمس انڈونیشین تیسرے نمبرپررہی جبکہ برطانوی حسیناٹاپ ٹوئنٹی میں بھی جگہ نہ بناسکی  مس ورلڈکے شوکودنیابھرمیں ایک ارب افرادنے براہ راست دیکھا۔ تفصیلات کےمطابق مس ورلڈدوہزارپندرہ کااعلان ہوہی گیا چین کے شہرسانیامیں مس ورلڈدوہزارپندرہ کے لیے سخت مقابلہ ہوا تاہم دوہزارپندرہ کی  حسینہ عالم کاخطاب  اسپین کی  تئیس سالہ میریا لالاگوناکودیاگیا۔ روسی حسینہ سوفیا نکیچک دوسرے اورمس انڈونیشیاماریا ہرفنتی تیسرے نمبرپررہی لبنان کی حسینہ چوتھے اورمس جمیکاکاپانچواں نمبررہا۔ مقابلے میں دنیا کی  ایک سواکیس  حسیناؤں نے  شرکت کی جبکہ مس ورلڈ کے شو کو دنیا بھر کے پچاس سے زائد ممالک میں ایک ارب افرادنے براہ راست دیکھا۔ واضح رہے کہ مس ورلڈ 2014 ءکا اعزاز جنوبی افریقی حسینہ رولینا اسٹراس نے حاصل کیا تھا۔