Friday, May 17, 2024

مس ورلڈ 2019 کا تاج جمیکا کی 23 سالہ ٹونی این سنگھ نے اپنے سر سجا لیا

مس ورلڈ 2019 کا تاج جمیکا کی 23 سالہ ٹونی این سنگھ نے اپنے سر سجا لیا
December 15, 2019
 فلوریڈا (92 نیوز) مس ورلڈ 2019 کا تاج جمیکا کی 23 سالہ ٹونی این سنگھ نے اپنے سر سجا لیا۔ ورلڈ مقابلے میں دوسری پوزیشن مس فرانس اور تیسری مس انڈیا نے حاصل کی۔ مس ورڈ 2019 بننے والی ٹونی این سنگھ مس جمیکا بھی ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی سے گرایجویشن کی ہے۔ مس نائجریا اور مس برازیل کے ساتھ کھڑی ٹونی کے نام کا جب اعلان کیا گیا تو وہ حیران رہ گئیں اور بے یقینی میں اپنا سر ہلاتی رہیں۔ ان کی ساتھی امیدواروں نے انہیں مبارک باد دی۔ مس ورلڈ 2018 نے ان کے سر پر تاج پہنایا۔ تاج پہنتے وقت ٹونی کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ شائقین کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہی۔