Friday, March 29, 2024

مس ورلڈ 2017 کا ٹائٹل بھارت کی منوشی چلر نے جیت لیا

مس ورلڈ 2017 کا ٹائٹل بھارت کی منوشی چلر نے جیت لیا
November 19, 2017

بیجنگ (92 نیوز) چین میں ہونےوالے عالمی مقابلہ حسن میں میڈیکل کی طالبہ بھارتی حسینہ کاجادو چل گیا۔۔۔عالمی ملکہ حسن کا تاج مس انڈیا دوہزار سترہ کا ٹائٹل پانے والی منوشی چلر کے سرپرسجا دیا گیا۔

بیس سالہ منوشی چلر نے دنیا بھر سے آئی ایک سو اٹھارہ حسیناؤں سے سخت مقابلے کے بعد یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ منوشی کی کامیابی کااعلان ہواتو بھارتی حسینہ جذبات پرقابو نہ رکھ پائیں۔ انہیں مس ورلڈ دوہزار سولہ سٹیفن ڈل نے تاج پہنایا جس پر وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں۔

مس انڈیا کاٹائٹل جیت کر عالمی مقابلے تک پہنچنے والی منوشی بھارت کی چھٹی حسینہ ہیں جنہوں نے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ملکہ حسن بننے والی حسیناؤں میں سشمیتا سین ، ایشوریا رائے اور پریانکاچوپڑا شامل ہیں۔

منوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ان کے والد سائنسدان جبکہ والدہ ایک پیشہ ور ڈاکٹر ہیں۔