Thursday, March 28, 2024

مس عراق کا تاج شیما قاسم کے سر پر سج گیا

مس عراق کا تاج شیما قاسم کے سر پر سج گیا
December 20, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق کا نام سنتے ہی ڈرون دھماکوں اور جنگ کا گمان ہوتا ہے۔ انیس سو بہتر کے بعد بغداد میں مقابلہ حسن بالاخر ہوہی گیا جس کا تاج شیما قاسم کے سر سجا۔ بزنس ایڈمنسٹزیشن کی طالبہ ملکہ حسن بننے پر بہت خوش تھیں اور پھولے نہیں سما رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے خون خرابے کے درمیان آنکھ والوں نے 43 سال کے بعد وسطی بغداد میں یہ مقابلہ منعقد کرایا جس میں کل آٹھ دوشیزاوں نے حصہ لیا۔ ان میں 18 سالہ فرح نصیر، حورا شبر، سجی احمد، 22 سالہ سوزان عامر، 20 سالہ سارہ مکی اور انسانی حقوق کے شعبے میں زیرتعلیم ھدیٰ محمد شامل تھیں۔ مقابلہ حسن کا انعقاد رواں سال اکتوبر میں ہونا تھا مگر بعض قبائل کی جانب سے دھمکیوں کے بعد ملکہ حسن کے انتخاب کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اکتوبر میں ہونے والے مقابلے میں کل 10 دوشیزاو¿ں نے حصہ لینا تھا مگر دھمکیوں کے بعد دو خواتین مقابلے سے دستبردار ہو گئی تھیں۔ عراق میں اس سے قبل 1972ءمیں بین الاقوامی سطح کا ایک مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا جس میں وجدان برھان الدین سلیمانی کو ”مس یونیورس“ کا خطاب ملا تھا۔