Friday, April 19, 2024

مس روس کا تاج سورد لوسک کی ژولیا پولاچی کے سر سج گیا

مس روس کا تاج سورد لوسک کی ژولیا پولاچی کے سر سج گیا
April 18, 2018
ماسکو ( 92 نیوز ) ماسکو میں ہونے والا مس روس 2018 کا تاج سوردلوسک سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ مس ژولیا پولاچی ہینیا کے سر پر سجا دیا گیا۔ مقابلے میں روس بھر سے 50 حسینائیں شریک ہوئیں ،  تاہم ججز پر ژولیا کے حسن کا جادو چل گیا۔ روس میں 26ویں سالانہ مقابلہ حسن میں ملک بھر سے پچاس حسیناؤں نے حصہ لیااور اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ۔ مختلف سگمنٹس کے بعدمقابلے میں شامل 50 حسیناؤں میں سے 10حسیناؤں کو فائنل راؤنڈ کیلئے منتخب کیاگیا۔ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 18 سالہ طالبہ ژولیا نے ’مس رشیا 2018ء‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، جیسے ہی ان کی کامیابی کااعلان ہوا وہ جذباتی ہوگئیں۔ مس ژولیا پولاچی ہینیا کا تعلق سوردلوسک ہے اور وہ مستقبل میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔