Thursday, April 25, 2024

مس روس 2019 کا تاج علینہ سینکوا کے سر سج گیا

مس روس 2019 کا تاج علینہ سینکوا کے سر سج گیا
April 15, 2019

ماسکو ( 92 نیوز) مس روس 2019 کاتاج 20 سالہ حسینہ اور مصورہ علینہ سینکوانے اپنے سر سجا لیا۔

روس میں ہونےوالے ملکی مقابلہ حسن کا میلہ 20سالہ مصورہ علینہ سینکوا نےلوٹ لیا،ماسکو کےنواحی علاقے میں ہونےوالے اس مقابلے کے فائنل راؤنڈمیں ملک بھرکی حسیناؤں نے حصہ لیا ۔

مقابلے میں علینہ کے حسن کا جادو سرچڑھ کر بولا اور  انہیں فاتح قراردیا گیا۔

علینہ کا تعلق  روسی شہر ازوف سے ہے ، وہ یونیورسٹی طالبہ اور مصورہ بھی ہیں ، اس کامیابی کےبعدعلینہ عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔