Thursday, April 18, 2024

مزید وقت نہیں دے سکتے ، دھرنا دیں گے ، آصف زرداری

مزید وقت نہیں دے سکتے ، دھرنا دیں گے ، آصف زرداری
April 4, 2019

 گڑھی خدا بخش (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خاتمے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ آصف زرداری کہتے ہیں مزید وقت نہیں دے سکتے، دھرنا دیں گے۔

 ذوالفقار بھٹو کی 40 ویں برسی پر آصف زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا ذوالفقار بھٹو کی شہادت کو 40 سال ہوگئے ہیں۔ بھٹو کو سننے کیلئے لوگ دور دور سے آتے تھے۔

 آصف زرداری نے کہا الیکشن میں کہا تھا کہ شک ہے یہ 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے میرے خلاف کیس بنا رہے ہیں۔ کل تک ان کے وزیر کہتے تھے 18ویں ترمیم ختم نہیں کر رہے۔

آصف زرداری بولے آج سلیکٹڈ وزیراعظم خود کہہ رہا ہے ٹیکس اکٹھا نہیں ہورہا۔ عمران خان  ملک کو 100 سال پیچھے لے جائے گا۔ ملک میں ہر چیز کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ وقت آگیا ہےکہ ان کو گھر بھیجیں۔ اس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=Y1IFjICjkuw

 آصف زرداری نے کہا اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں جیل میں رہوں یا نہیں۔ پیپلزپارٹی اب حکومت کو وقت نہیں دے سکتی۔ ہم سڑکوں پر لیٹے رہیں گے، ان کو نکال کر واپس آئیں گے۔

 آصف زرداری بولے عوام اپنے صبر کا پیمانہ لبریز نہ کریں۔ آصف علی زرداری حکومت کےخلاف تحریک کا جلد اعلان کریں گے۔ دھرنا ان کی طرح نہیں دیں گے کہ رات کو گھر جائیں گے۔ ہم سڑکوں پر لیٹے رہیں گے۔