Sunday, May 5, 2024

مزید 4 خواتین کےعلی ظفر پر غیر اخلاقی حرکات کے الزامات

مزید 4 خواتین کےعلی ظفر پر غیر اخلاقی حرکات کے الزامات
April 20, 2018
لاہور (92 نیوز) علی ظفر کی مصیبتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بعد مزید چار خواتین نے بھی علی ظفرپر غیر اخلاقی حرکات کے الزامات دھر دیئے۔ لاہور کی ایک خاتون لیکچرار نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ گلوکار نے ان کی کزن کے زبردستی قریب آنے کی کوشش کی۔ شوبز سے وابستہ ایک میک آرٹسٹ نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقع پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔ ایک اور خاتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام لگایا ہے کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفرکےساتھ سیلفی لینے کے دوران ان سے غیراخلاقی حرکت کی گئی۔ ایک اور خاتون نے کہاعلی نے امریکا میں بھی ایک لڑکی سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے خاموشی توڑ کر بہادر ی کا کام کیا ہے۔ طیفا ان ٹربل کی کہانی اس وقت  شروع ہوئی  جب جگنی سے شہرت حاصل کرنے والی میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی طور پر سنگین الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ داغا ۔ ٹویٹ آنے کی دیر تھی کہ شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ۔ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ میشا شفیع کے الزامات کے بعد مزید چار خواتین کے الزامات نے علی ظفر کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے ۔ علی ظفر نے میشا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے ۔ علی ظفر ان الزامات سے خود کو کلیئر کرا پائیں گے یا  نہیں سب کو انتظار ہے ۔