Sunday, September 8, 2024

مزید 220 پاکستانی دبئی میں 656 جائیدادوں کے مالک نکلے

مزید 220 پاکستانی دبئی میں 656 جائیدادوں کے مالک نکلے
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مزید 220 پاکستانی دبئی میں 656 جائیدادوں کے مالک نکلے جس کے بعد دیار غیر میں اربوں کی جائیدادیں بنانے والے پاکستانیوں کی تعداد 1115 ہو گئی۔ 417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی جائیدادیں ظاہر کیں۔سندھ میں 267 ،پنجاب 117، کے پی کے 4 جبکہ اسلام آباد کے 2 افراد نے دبئی میں جائیدادیں ظاہر کیں۔ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 63 پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ بیرونی قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے شہریوں کی بیرونی ممالک  جائیدادوں میں آئے روز اضافہ ہونے لگا۔ ایف آئی اے نے مزید 220 پاکستانیوں کی 656 نئی جائیدادوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق دبئی میں اربوں کی جائیدادیں خدیدنے والے پاکستانیوں کی تعداد 1115 جبکہ جائیدادیں 2029 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ 417 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دبئی جائیدادیں ظاہر کیں۔ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سندھ 267 افراد کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بلوچستان کے کسی شہری نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سامنے 351 پاکستانیوں نے جائیدادیں ظاہر کیں جبکہ 63 پاکستانیوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ 9 کا تعلق پنجاب، 43 کا سندھ جبکہ 11 کا اسلام آباد سے ہے۔