Friday, April 26, 2024

مزدوروں اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہیں:عمران خان و دیگر سیاسی رہنماوں کے یوم مئی کے حوالے سے تاثرات

مزدوروں اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہیں:عمران خان و دیگر سیاسی رہنماوں کے یوم مئی کے حوالے سے تاثرات
May 1, 2015
اسلام آ باد(ویب ڈیسک)عمران خان نے کہا ہے کہ مزدوروں اورمظلوموں کوانصاف کی فراہمی کےلیےخصوصی اقدامات کی ضرورت ہے،سابق صدرآصف علی زرداری نے نجکاری کے نام پر ملازمین کو بیروزگار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں محنت کشوں کے حقوق کیلئے کام کرتی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ یوم مزدورپرہمیں مزدوروں کونہ صرف سلیوٹ پیش کرنا چاہیے بلکہ ان کوکام کےلیےبہترحالات بھی فراہم کرنے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں اورمظلوموں کوانصاف کی فراہمی کےلیےخصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا،پیپلز پارٹی حکومت نے برطرف ملازمین کو بحال اور عارضی ملازمین کو مستقل کیا، نجکاری کے نام پر ملازمین کو بیروزگار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار بھٹو اور بینظیر شہید کی جماعت مزدوروں کو معاشرے میں جائز حقوق دلوائے گی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید نے اپنے الگ پیغام میں کہا ہے کہ یوم مزدور پر محنت کشوں کی عظمت کو سلام کرتا ہوں،پیپلز پارٹی کو محنت کشوں، غریبوں، کسانوں کی پارٹی ہونے پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی عزت اور خوشحالی میں پاکستان کی خوشحالی ہے،۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں محنت کشوں کے حقوق کیلئے کام کرتی رہے گی۔