Thursday, May 2, 2024

مزدور کا احساس پروگرام کا آج افتتاح کیاجارہاہے

مزدور کا احساس پروگرام کا آج افتتاح کیاجارہاہے
May 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم کے مزدور کا احساس پروگرام کا آج باقاعدہ طور پرافتتاح کیاجارہاہے۔ مزدور کا احساس  کے افتتاح کا فیصلہ  اسلام آباد میں وزیراعظم  کی زیر صدارت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی اقدامات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان نے کہاکہ معاشرے کے کمزور اور غریب کارکنوں کے حقوق کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

فلاحی ریاست احساس اور رحم کی وجہ سے بنتی ہے ، عمران خان

وزیراعظم نے کہاکہ پروگرام پرمکمل عملدرآمدایک حقیقی چیلنج ہے جس کیلئے مکمل توجہ درکار ہے،مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مرحلہ واراقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ احساس لیبراورسوشل پروٹیکشن ایکسپرٹس گروپ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے جو محنت کشوں کی فلاح وبہبودکویقینی بنانے کے لئے سفارشات پیش کرے گا۔ مزدور کا احساس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت شروع کیا جارہاہے۔