Saturday, May 4, 2024

مزارشریف : بھارتی قونصل خانے کے قریب حملہ آوروں اور افغان فوج میں مقابلہ جاری

مزارشریف : بھارتی قونصل خانے کے قریب حملہ آوروں اور افغان فوج میں مقابلہ جاری
January 4, 2016
مزار شریف (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے کے قریب مسلح افراد اور سکیورٹی فورسزمیں مقابلہ جاری ہے۔ حملہ آور بھارتی قونصل خانے کے قریب عمارت میں چھپ گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان فوج ملک کے شمالی شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے کے قریب ایک عمارت سے جنگجوو¿ں کو نکالنے کے لیے بر سرپیکار ہے۔ آج صبح عمارت سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے بھارتی قونصل خانے میں گھسنے کی ناکام کوشش کی اور اب وہ قریبی عمارت میں ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور علاقے کو حملہ آوروں سے خالی کرانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور آر پی جی‘ ہینڈ گرینیڈ اور ہلکے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان میں بھارتی قونصل خانے حملہ آوروں کے نشانے پر رہے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔