Tuesday, May 21, 2024

مزار قائد پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

مزار قائد پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
December 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجرجنرل محمد علی  نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہاہے ، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا  انعقادکیا گیا ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، پاک فوج کا دستہ اگلے چار ماہ تک گارڈز کے فرائض سر انجام دے گا۔پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا ۔ اس موقع پر گارڈز کی جانب سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی کو سلامی دی گئی ، تقریب میں قومی ترانہ بجا کر قائداعظمؒ کو قوم کی طرف سے سلام بھی پیش کیا گیا۔ [caption id="attachment_258404" align="alignnone" width="500"] مزار قائد پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد[/caption] پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجرجنرل محمد علی  نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ،کمانڈنٹ پی ایم اے نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، آخر میں گارڈز نے مارچ پاسٹ کیا ۔