Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں مزار قائد سے شروع ہونے والی کلاسک کار ریلی کا آغاز

کراچی میں مزار قائد سے شروع ہونے والی کلاسک کار ریلی کا آغاز
November 17, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مزار قائد سے شروع ہونے والی کراچی تا خیبر کلاسک کار ریلی کا آغاز ہو گیا۔ نایاب گاڑیاں خیبر کے سفر پر روانہ ہیں۔ ریلی تئیس نومبر کو پختونخواہ میں اختتام پذیر ہو گی۔ کراچی کی لشکارے مارتی تیس گاڑیاں ریلی کا حصہ ہیں۔ دیگر شہروں سے مزید گاڑیاں شامل ہوں گی۔ ریلی میں چاپان اور جرمنی کے ڈرائیورز بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ دبنگ گاڑیاں سڑکوں پر دیکھ کر شہری بھی دنگ رہ گئے۔