Friday, May 10, 2024

مزار قائد تا تبت سنٹر تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ریلی ، ہزاروں افراد کی شرکت

مزار قائد تا تبت سنٹر تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ریلی ، ہزاروں افراد کی شرکت
September 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) مزار قائد  سے تبت سنٹر تک تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت ریلی نکالی گئی، علماء کرام نے کہا کہ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ  اور اہلبیت کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی،مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ کیا کہ مراد علی شاہ  اپنی ذمہ داری ادا کریں اور توہین کرنے والوں کو گرفتارکروائیں۔

ایم اےجناح روڈ پر تیب سینٹر سے مزار قائد تک ہزاروں  افراد شریک ہوئے ، مفتی منیب الرحمن نے شرکا سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ کسی صحابی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر  عمارت کی پہلی اینٹ اور تحریک کا پہلا قدم ہے ، آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ ڈیڑھ ارب  مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا  سب سے بڑی دہشت گردی ہے، مفتی منیب الرحمان نےکہاکہ  کوئی ہمیں دھمکی نہ دےکسی کی دھمکی میں  نہیں آئیں گے، انہوں نےمطالبہ کیاکہ مردم شماری میں مذہب کےساتھ  مسلک کا خانہ بھی بنایا جائے۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا ہوجائے گا۔

ریلی سےدیگر علماکرام نے بھی خطاب کیا سب کا کہناتھاکہ صحابہ کرام کی توہین  ناقابل برداشت ہے ، وزیراعلی سندھ سےکہاکہ وہ توہین کےمرتکب  افراد کو گرفتار کروائیں ۔