Sunday, September 8, 2024

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب
September 6, 2017

کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار اورشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقاریب ہوئیں۔

کراچی میں چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

چھ ستمبریوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر ڈیوٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد کا کہنا تھا کہ باون برس قبل مکار دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کرکے انہیں ناکام ونامراد کیا آج پاکستان کو آج اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے۔ مگر ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ کو نکال دیں گے۔  

مزار قائد پر تین خواتین سمیت ایک سو دو کیڈٹس نے چارج لے لیا ایئروائس مارشل عمران خالد نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔

دوسری جانب، یوم دفاع پاکستان کے موقع پرمزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نےمزار اقبال پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، جبکہ میجر شبیر شریف نسان حیدر کے مزارپر تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت دیگر نے فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈٖز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار پر پھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی جبکہپاک رینجرز کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی۔  

ادھر، میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے مزار پر بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بڑے بھائی کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

یوم دفاع پاکستان ملک بھر میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ اسی مناسبت سے محتلف تقاریب بی منعقد کی جارہی ہیں۔