Saturday, May 4, 2024

مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا گیا ، اشرف غنی نے مودی کو صورتحال سے آگاہ کیا

مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا گیا ، اشرف غنی نے مودی کو صورتحال سے آگاہ کیا
January 4, 2016
  کابل(ویب ڈیسک)مزارشریف میں بھارتی قونصل خانے کو دہشت  گردوں سے  کلیئر  کرا لیا  گیا ہے قریبی عمارت میں چھپے حملہ آوروں کے خلاف آپریشن بھی 25گھنٹوں بعد مکمل کر لیا گیا ہے ۔افغان صدراشرف غنی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو حملے کی تازہ صورتحال سے  آگاہ  کیا اور پٹھان کوٹ واقعہ  کی مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان کے شمالی  شہر مزارشریف میں  بھارتی قونصلیٹ پردہشت گردوں نے اتوار کی  رات  پرچڑھائی کردی  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان اسپیشل فورسزنے بھارتی قونصل خانے پہنچ کرعملے کی حفاظت یقینی بنائی۔ افغان میڈیاکے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک اوردس زخمی ہوئے  چار دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی اطلا ع ہے۔،میڈیا  رپورٹس  کے  مطابق  قونصلیٹ کوکلئیرکرالیاگیاہےجبکہ اردگرد کے علاقوں میں جاری آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ادھرافغان صدرنے بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں قونصلیٹ پرحملے سے متعلق    تازہ  صورتحال  سےآگاہ کیا ۔